وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا تھامگر اب ملک پھر بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے،محمد نواز شریف

سی پیک کے منصوبے بھی پہلے کی طرح تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے، 28 جولائی جیسے فیصلے قوموں کیلئے انتشار کا باعث بنتے ہیں، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:02

وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا تھامگر اب ملک ایک بار پھر بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، سی پیک کے منصوبے بھی پہلے کی طرح تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے،28جولائی جیسے فیصلے قوموں کیلئے انتشار کا باعث بنتے ہیں۔

لندن میں لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک ایک بار پھر بدحالی کی جانب بڑھنا شروع ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں بجلی کا بحران تھا، ہم نے اسے ختم کیا اور آج کل طلب سے بھی زیادہ بجلی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا تھا لیکن اب اس نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا لیکن اب ملک ایک بار پھر بدحالی کی جانب بڑھنا شروع ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے بھی سست روی کا شکار ہو گئے ہیں اور ان میں بھی پہلے جیسی تیزی نہیں رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں سٹاک ایکسچینج اوپر چڑھتا اور آگے بڑھتا تھا مگر اب وہ بھی نیچے آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر مستحکم ہونے کے اثرات لازمی طور پر پڑتے ہیں اور یقینا یہ صورتحال نہایت افسوسناک ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے قوموں کیلئے انتشار کا باعث بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :