وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا وزیراعظم ہاؤسنگ سکیمز میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس

آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:02

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا وزیراعظم ہاؤسنگ سکیمز میں  صحافیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم فیز ون، بہارہ کہو اور فیز ٹو ایف 14-15اور ٹھلیاں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے آج (جمعہ )کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کو وزیر اطلاعات سے آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن (APNEC)کے مرکزی چیئرمین اکرام بخاری کی قیادت میں آصف پرویز بٹ ، وائس چیئرمین مرکزی ایپنک اور لوکل چیئرمین راولپنڈی اسلام آباد محمد صدیق انظر نے ملاقات کی اور انہیں جرنلسٹس و میڈیا ورکرز کی تشویش سے آگاہ کیا۔

وزیر اطلاعات کو بتایا گیا کہ متعدد بار اجلاسوں کے باوجود وزارت اطلاعات کی ہاؤسنگ کمیٹیوں کے چیئرمین ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی شہزاد لطیف تیار شدہ فہرست فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فائونڈیشن (ایف جی ای ایچ ایف )کو بھجوانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور اب جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف چند روز رہ گئے ہیں تو انہیں پابند کیا جائے کہ وہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے پلاٹوں کی سکروٹنی شدہ فہرست بلا تاخیر وزارت اطلاعات کو بھجوائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت اطلاعات میں آج (جمعہ کو وقار)

متعلقہ عنوان :