آپریشن ردالفساد،پنجاب میں کارروائی کے دوران 19دہشتگرد اور انکے سہولت کار گرفتار

ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بارودی سرنگیں اور گولا بارود برآمد

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بارودی سرنگیں اور گولا بارود برآمد کر لیا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک کارروائی کے دوران 19دہشتگرد اور انکے سہولت کار گرفتار کر لیے گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، دوسری جانب آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی، پولیس اور خفیہ اداروں نے پنجاب کے علاقوں لاہور، اٹک، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیے، آپریشن کے دوران19دہشتگرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کر لیے گئے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور آئی ای ڈیز سمیت مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد ہوا، آپریشن میں غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :