وزیراعلیٰ پنجاب کا نواب افتخار ممدوٹ کی بہو اور پروفیسر اختر سہیل چغتائی کے بھائی کے انتقال پراظہار افسوس

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:00

وزیراعلیٰ پنجاب کا نواب افتخار ممدوٹ کی بہو اور پروفیسر اختر سہیل چغتائی ..
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے سابق گورنر سندھ و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نواب افتخار حسین خان ممدوٹ کی بہو اورچغتائی لیب کے چیف آپریٹنگ آفیسر اورپروفیسر اختر سہیل چغتائی کے بھائی طاہر چغتائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :