آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں چوہدری برادران نے نیب کیلئے جواب تیارکرلیا،( کل )پیش ہوں گے

1985ء سے ہر سال اپنی ریٹرن فائل کرتے آرہے ہیں،ہمارے خلاف کچھ ملے تو اسے سامنے لایا جائے‘ شجاعت حسین کی گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:58

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں چوہدری برادران نے نیب کیلئے جواب تیارکرلیا،( ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں چوہدری برادران نے قومی احتساب بیورو (نیب )کیلئے جواب تیارکرلیا ۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نیب نے پہلے 1985ء سے اب تک کی معلومات طلب کیں۔ ہم 1985ء سے ہر سال اپنی ریٹرن فائل کرتے آرہے ہیں۔ نیب نے پھر پوچھا کہ جب سے سیاست شروع کی تب سے معلومات دی جائیں،سیاست شروع کرنے سے سوالات پوچھے جائیں گے تو پھر ہم بھی سوال پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کچھ ملے تو اسے سامنے لایا جائے،ادارے قائم رہنے چاہئیں، ادارے پوچھیں تو جواب دینا چاہیے۔چوہدری برادران آج ( جمعہ ) نیب کے سامنے پیش ہونگے ۔واضح رہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں۔ مشرف دور میں دونوں رہنمائوں کے اہم سیاسی عہدوں اور دبا کے باعث مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر ان مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا۔ چوہدری برادران نے 6نومبر کو نیب کے روبرو پیش ہوکر ناجائز اثاثوں کے ریفرنس کا الزام مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :