تعلیمی اصلاحات کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت پنجاب کے ماڈ ل پر عمل درآمد کر رہی ہے‘رانا مشہود احمد خا ن

پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری 76فیصد سے بڑھ کر98فیصد ،اساتذہ کی حاضری 72فیصد سے بڑھ کر 96فیصد ہو گئی ہے جنوبی پنجاب میں طالبات کی تعلیمی ادارو ں میں داخلہ کی شرح میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے‘صوبائی وزیر تعلیم کا تقریب سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:54

تعلیمی اصلاحات کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت پنجاب کے ماڈ ل پر عمل درآمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجا ب رانا مشہود احمد خا ن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت سکول ایجوکیشن تعلیم کی بہتری کیلئے پنجاب کے کامیاب ماڈل پر عمل درآمد کر رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے کیونکہ تعلیمی میدان میں یہ صحت مند مسابقت ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں میںعدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر قیادت تعلیم کے شعبہ میں جامع اصلاحات متعارف کرائی کی گئی ہیں جن کے دورس نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری کی شرح 76فیصد سے بڑھ کر98فیصد اور اساتذہ میں حاضری کی شرح 72فیصد سے بڑھ کر 96فیصد ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے الف اعلان کی جانب سے پاکستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریکنگ 2017رپورٹ کے اجرا ء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ محمد عاطف خان، سینیٹر عائشہ رضا فاروق، سابق پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی، پاکستان میں ڈیفڈ کی سربراہ جوانا ریڈ اور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن نرگس سیٹھی اور دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجا ب رانا مشہود احمد خا ن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب میں طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے جس سے جنوبی پنجاب میں بچیوں کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کی شرح میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے اور داخلہ کے بعد طالبات میں تعلیمی ادارہ چھوڑنے کے رحجان کا خاتمہ ہواہے اور جنوبی پنجاب میں زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات کو 1000روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی حکومت اساتذہ کی تر بیت کیلئے ترکی اور ملائشیا کے ماڈل پر کام کر رہی ہے ، تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ، ٹویٹا کے علاوہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی آٹھویں جماعت سے طلبہ کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کی منصوبہ کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی تعلیمی اصلاحات کے نتیجہ میں طلباء اور طالبات میں امتحانات میں کامیابی کا تناسب 81فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور مظفر گڑھ اور رحیم یارخان جسے پسماندہ علاقوں میں سکول سواری پروگرام کے تحت طالبات سائیکلوں پر سکو ل جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :