Live Updates

نواز شریف ، آصف زرداری،مولانافضل الرحمن اور اُن کی پارٹیوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کوئی کردار نہیں،پرویزخٹک

یہ لوگ ماضی کا حصہ بن چکے ،آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دیگی،وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:53

نواز شریف ، آصف زرداری،مولانافضل الرحمن اور اُن کی پارٹیوں کا پاکستان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف ، آصف زرداری،مولانافضل الرحمن اور اُن کی پارٹیوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے ۔یہ لوگ ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دے گی ملک کا مستقبل عمران خان کی والہانہ ، مخلص اور ایماندار قیادت سے وابستہ ہے۔

پرانے اور ناکارہ نظام سے عوام نا اُمید ہو چکے تھے یہی وجہ ہے کہ انہوںنے نظام کی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔موجودہ صوبائی حکومت نے نظام کی تبدیلی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیںجن کی بدولت انصاف اور خدمات کی فراہمی اور اداروں کی بحالی ممکن ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پشاور میں پی کی14 سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ ضلع ناظم لیاقت خٹک کے علاوہ دیگر عوامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شمولیتی تقریب میں پی کی14 ڈاگئی خیل سے مولانا فضل الله، جنرل کونسلر مراد خان، جنرل کونسلر جمیل، وسیم خان،نیبر ہوڈ کونسل شاہ میر گڑھی سے شاہ زیب، جہانزیب ، وسیم زیب، مرتضیٰ، اردلی، ضیا محمداور دیگر ، نیبر ہوڈ کونسل دیار خیل سے ناظم ضیاء الله، عدنان ، حیدر زمان، طارق شاہ۔

ویلج کونسل گنڈھیر ی سے نیاز علی شاہ ، لیاقت علی شاہ ، ولایت شاہ ، ملک نور محمد ، فرزند علی شاہ ، عنایت الرحمن ، حیات خان اور دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔پرویز خٹک نے پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور ملک پر اس کی حکمرانی کا راستہ ہموار ہو گا۔

اس ملک کو عمران خان جیسے وژن رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب وہ حکومت میں آئے تو انہوںنے نظام کی کمزوریوں کو دور کرکے خدمات کی فراہمی کے قابل بنایا صوبائی اداروںمیں سیاسی مداخلت کی حوصلہ شکنی کی تاکہ وہ عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیو رکرنے کے قابل ہو سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے اور نظام بیٹھ چکا تھا ۔

صوبائی حکومت نے اصلاحات کے ذریعے تھانہ کلچر کو تبدیل کیا اور سب کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی ۔صوبائی اداروں میں میرٹ پر فیصلہ سازی کا کلچر متعارف کرایا ۔پرویز خٹک نے اپنی حکومت کا سابق حکومتوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج خیبرپختونخوا ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور عوام ہماری اصلاحات سے خوش ہیں ۔اُن کی حکومت نے عوام کو خود غرض سیاستدانوں کی غلامی سے نجات دلائی کیونکہ ان سیاستدانوں نے عوام کو ہمیشہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کیلئے استعمال کیا اور اقتدار میں آنے کے بعد عوام کا بری طرح استحصال کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیافتہ اقوام کی ترقی کا بنیادی سبب یہی ہے کہ وہاں اداروں میں مداخلت نہیں کی جاتی ہم نے کبھی نہیں سنا کہ ترقیافتہ ممالک کے اداروں میں کسی نے مداخلت کی ہو ۔ ادارے اپنا کام کرتے ہیں اور عوامی نمائندے اپنے اصلی مینڈیٹ کے مطابق قانون سازی کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ پرویز خٹک نے شعبہ صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات کے شعبوں میں اصلاحات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ اُن کی حکومت نے تمام اداروں کو قابل عمل ٹریک پر ڈال دیا ہے ۔ ہماری ریکارڈ قانون سازی کی وجہ سے بد عنوانی کی گنجائش کم سے کم رہ گئی ہے انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ کرپشن فری پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے پیغام کو سمجھیں اور آگے پھیلائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات