بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہترین کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھاررہی ہیں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواںہے حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں، ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے بلوچستان اور پاکستان کے دشمن ہے ،یورپ میں ٹھنڈی ہواؤں کا مزا لوٹنے والے بلوچستان سے مخلص نہیںہے

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بات چیت

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:53

بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہترین کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات ..
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہترین کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھاررہی ہیں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواںہے حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے بلوچستان اور پاکستان کے دشمن ہے یورپ میں ٹھنڈی ہواؤں کا مزا لوٹنے والے بلوچستان سے مخلص نہیںہے ۔

وہ جمعرات کو ریلوے اسٹیشن سبی میں انڈیپنڈنٹ نیوز آف پاکستان سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، صوبائی وزیر داخلہ سرفرار خان بگٹی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارت وال ۔

(جاری ہے)

آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاو انصاری ، ڈی ایس کوئٹہ عامر بلوچ ، کمشنر سبی ڈویژن شہر یار تاج کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بلوچستان سمیت ملک بھر کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کرتے ہوئے بلوچستان کے کئی مسائل کو حل کیا سی پیک جیسے عظیم منصوبے سے بلوچستان میں ترقی خوشحالی کا سورج روش ہوا بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کرتمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے بلوچستان میں میگا پروجیکٹ کی تکمیل سے ترقی خوشحالی کے ثمرات عوام کو جلد ہی ملے گے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این ایل سی اور صوبائی حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے سبی ہرنائی ریلوے سیکشن بحالی کے مراحل میں ہے سبی ہرنائی کے درمیاں ریلوے ٹریفک اپریل میں فعال کردیں گے سبی سے کوئٹہ ریلوے لائن پر تیز رفتار ریلوے سروس نہیں چلا سکتے تاہم جعفر ایکپریس اور نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس کو آپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں بھی وسائل میں رہ کر اضافہ کریں گے خواجہ سعد فیق نے کہا کہ جو لوگ بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں وہ یورپ میں بیٹھ کر ٹھنڈی ہواؤں کی بجائے بلوچستان میں آکر یہاں کے مسائل کو حل کریں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف کام کرنے سے ہمیں کوئی کمزور نہیں کرسکتا بندوق اور دہشت گردی کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلہ پشت نہیں ہوںگے اور نہ ہی حقوق مل سکتے ہیں ریلوے لائن ریلوے اسٹیشنوں مسافر ٹرینوں بے گناہ افراد مزدورں کو نشانہ بناکر حقوق مانگنے کا یہ کون سا طریقہ ہے بلوچستان میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی سے خوف زدہ کرنے والے دراصل ترقی مخالف اور ملک دشمن عناصر ہے جو چند روپے کے خاطر بلوچستان کا امن تباہ وبرباد کرتے ہیں اب ایسے عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے بلوچستان میں صوبائی وفاقی حکومت کی کامیاب حکمت عملی پاک افواج ایف سی سیکورٹی اداروں اور محب وطن شہریوں کی مدد سے بلوچستان کو امن لوٹ رہا ہے بلوچستان میں سرشام ویرانی کا شکار شہرو ں میں اب خوشی کاسماں پیدا ہوچکا ہے بلوچستان خوشحالی اورامن کی جانب گامزن ہوچکا ہے سی پیک اور سبی ہرنائی ریلوے سکیش کی بحالی سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ایسے میگا پروجیکٹ سے پاکستان خاص کر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کو ماڈل بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں آنے والے دنوں میں عوام ترقی خوشحالی کے ثمرات سے مستفید ہونگے ۔