2013میں پی آئی اے حالات بہت خراب تھے ، اب خسارہ کم ہے، پہلے ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرینیں رک جاتی تھیں ،جو شور مچا رہے ہیں وہی قرضے چھوڑ کر گئے ہیں

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:52

2013میں پی آئی اے حالات بہت خراب تھے ، اب خسارہ کم ہے، پہلے ڈیزل نہ ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ 2013میں پی آئی اے حالات بہت خراب تھے ، اب خسارہ کم ہے، پہلے ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرینیں رک جاتی تھیں ،جو شور مچا رہے ہیں وہی قرضے چھوڑ کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے کے حالات اب جوں کے توں نہیں ہیں ،2013میں حالات بہت خراب تھے اس وقت پی آئی اے کے پاس فنکشنل جہاز 16تھے جبکہ ٹوٹل 18تھے جبکہ اب 36جہاز فنکشنل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ منفی چیزیں اٹھائی جاتی ہیں ، پہلے ٹرینیں اس لئے رک جاتی تھیں کہ ڈیزل نہیں ہے اب تو پی آئی اے کا خسارہ کم ہے جو شور مچا رہے ہیں وہی قرضے چھوڑ کر گئے ہیں ، پی آئی اے کی مینیجمنٹ پرانی چل رہی ہے ، پی آئی اے میں مارکیٹنگ سمیت تین جگہوں پر توجہ دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :