سپیکر کے بیان پر مختلف باتیں کی جا رہی ہیں،طلال چوہدری

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:50

سپیکر کے بیان پر مختلف باتیں کی جا رہی ہیں،طلال چوہدری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سپیکر کے بیان پر مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، سپیکر کا کردار ہمیشہ غیر جانبدارانہ رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے ان کے ساتھ ملاقات کرتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ فاٹا کے حقوق کے حوالہ سے جو اصلاحات لائی جا رہی ہیں ان کی بات بھی مسلم لیگ (ن) نے کی اور اس کو منظور بھی مسلم لیگ (ن) ہی کرائے گی، جو جماعتیں آج فاٹا اصلاحات کی باتیں کر رہی ہیں انہوں نے اپنے دور میں اس کو پیش کیوں نہیں کیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ قومی مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ موجود تھے جس میں یہ تمام چیزیں پاس ہوئی ہیں، پیپلز پارٹی سے پوچھنا چاہئے کہ سینٹ میں اس بل کو کیوں روکا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :