ایاز صادق کے بعد کیپٹن صفدر نے بھی اسمبلیاں قبل از وقت ختم ہونے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 20:44

ایاز صادق کے بعد کیپٹن صفدر نے بھی اسمبلیاں قبل از وقت ختم ہونے کا عندیہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء) ایاز صادق کے بعد کیپٹن صفدر نے بھی اسمبلیاں قبل از وقت ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک بیان جاری کیا تھا جس کے بعد سے ملک میں ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں تاہم انہیں ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

ایاز صادق نے مزید دعوی کیا تھا کہ انہیں کچھ اچھا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

یوں محسوس ہوتا ہے کہ اسمبلیاں وقت سے قبل ہی ختم کر دی جائیں گی۔ ایسا مایوس کن ماحول تو کبھی آمریت کے دور میں بھی نہیں دیکھا تھا۔ اب ایاز صادق کے اس بیان کے بعد نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے بھی اس حوالے ردعمل دیا گیا ہے۔ محمد صفدر کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہیں اسمبلیاں مدت پوری کرتے ہوئے نظر نہیں آ رہیں۔ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ جب ایک وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا تو پھر اسمبلیاں کیسے اپنی مدت پوری کریں گی۔ محمد صفدر کا مزید کہنا ہے کہ اسمبلیاں بہت کمزور ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ اسمبلیوں کیخلاف بڑی سازش کی جا سکتی ہے۔