لاڑکانہ ،پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس

ینظیر بھٹو کی دسویں برسی گڑہی خدا بخش میں منانے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کی گیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:29

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم اجلاس ضلع صدر بدالفتاح بھٹو کی جمعرات کے روز بگھیو ہائوس نئی گڈمیں ہوا، جس میں خیر محمد شیخ، محمد علی امر خان بگھیو، خان محمد سانگھرو، حافظ رجب سولنگی، محمد خان چنو، غلام رسول ڈھکن سمیت سیکڑوں کارکنان اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی گڑہی خدا بخش بھٹو میں منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں بحث و مباحثہ ہوا، جہاں طے کیا گیا کہ تمام کارکنان پانیکی کیمپس، میڈیکل کیمپس، لائیٹنگ اور دیگر اشیاء کا مناسب بندوبست کریں تاکہ کسی کو بھی کسی مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے اس موقعے پر فتاح بھٹو، محمد علی امر خان بگھیو اور دیگر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر جمہوریت کو بچایا، اور ملک کو ٹوٹنے سے آصف علی زرداری نے یہ نعرہ لگاکر محفوظ کیا کہ ہمیں پاکستان کھپے، انہوں نے کہا کہ اب ہمیں بلاول بھٹو زرداری کے روپ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی قیادت ملی ہے، ہمیں ان پر فخر ہے کہ وہ ہمیں اور ملک کو تباہی سے بچائیں گے، انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست سے پاکستان تمام خطرناک طرف جا رہا ہے، فاٹا کی عوام کو بھی ملک کی دیگر حصوں کی عوام کی طرح مراعات ملنی چاہییں، فاٹا اصلاحات وہاں امن کی ضمانت ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے آمروں کی غلطیوں کو درست کرکے اہم شعبوں میں کام کیا ہے، سندھ دھرتی کبھی بھی دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو جنم نہیں دیا ہے، صوبہ سندھ کے لوگ ہمیشہ بھائی چارہ سے رہے ہیں، جنرل ضیا،ْ کے دور میں یہاں کلاشن کوف کلچر لایا گیا، دہشتگردوں کا راج قائم کیا گیا، م بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ملک میں جمہوریت کا سورج نکلا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطرات دیکھ رہے ہیں، پارلمنٹ خبردار رہے، حلقہ بندی کا بل منظور نہ ہونا بھی پراسراریت ہے۔#

متعلقہ عنوان :