اٹک،جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں 17دسمبر بروز اتوارتین محافل میلاد مصطفی منعقد ہو نگی

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:48

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں 17دسمبر بروز اتوارتین محافل میلاد مصطفی منعقد ہو نگی جن میں بعد ازنماز عشاء جامع مسجد شاہی ، محلہ شاہ آباد میں سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ منعقد ہو گی، خصوصی خطاب مفتی عبداللہ مظہر وارثی خطیب اعظم راولپنڈی ، نعت خوان محمد عادل قریشی ، قاری شاہد محمود قادری ، بعد از نماز عشاء رہائش گاہ بابو عبدالرشید ماڑی لنک روڈ ، نزد ٹیوب ویل ، گلی نمبر 3 بابو چوک میں سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ منعقد ہو گی ، بعد از نماز عشاء جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں سید مبارک شاہ ، دریا بخاری کا عرس بعد نماز عشاء شروع ہو گا اور آذان فجر تک جاری رہے گا تقریب کے بعد محفل سماع جاری رہے گی اور اختتام پر دعا اور لنگر تقسیم ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :