اٹک، جشن عید میلا د النبی ؐ کے سلسلے میں16ویں سا لا نہ محفل میلاد المصطفیٰ آج زیر صدارت صاحبزادہ حافظ سعید احمد سجادہ نشین دریا رشریف میں ہو گی

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:48

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) جشن عید میلا د النبی ؐ کے سلسلے میں16ویں سا لا نہ محفل میلاد المصطفیٰ رہا ئش گاہ صبغت اللہ بابر اور محمد علی طہٰ نزد ماڑی موڑ آج 15 دسمبربروز جمعة المبارک بعد نمازعصرزیر صدارت صاحبزادہ حافظ سعید احمد سجادہ نشین دریا رشریف منعقد ہو گی جس میں حضرت علامہ مو لانا پرو فیسر محمد ناصر خان حضرو کا خصوصی خطاب ہو گا نقابت سا جد محمود قادری ، تلاوت قرآن حکیم قاری اشفاق احمد اویسی ، خصوصی آمد پیر گل بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ سا لک آباد شریف ، ہدیہ نعت حافظ محمد رمضان سہر وری ، راجہ رشید الرحمن نقشبندی، فیصل محمود نقشبندی ، شیر علی اور محمد سمیع پیش کریں گے ، اسی طرح بعد از مغرب رہائش گاہ وسیع الرحمن ڈھوک ذوالفقاریاں سالانہ محفل شریف منعقد ہو گی ، بعد ازنما ز جمعہ دسواں سالانہ جلوس زیارت صاحب زادہ سے شروع ہو کر جامع مسجد بلال ، محلہ فاروق اعظم ، نیو جسیاں پر اختتام پذیر ہو گا، 16 د سمبر بروز ہفتہ بعداز نماز عشاء انجمن عاشقان مصطفی ؐؐ ڈھوک شرفاء کے زیر اہتمام جامع مسجد انوار مدینہ میں سالانہ محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ حسب سابق منعقد ہو گا جس سے صاحبزادہ زبیر حسین شاہ چکوال خصوصی خطاب کریں گے 16 دسمبر بروز ہفتہ بعداز نماز عشاء سالانہ محفل میلاد مصطفی کانفرنس ، ڈھوک عالم دین ، داخلی سروالہ منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :