اٹک،وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار حاجی محمد عارف خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس 17دسمبر کو ہو گا

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:48

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک سردار حاجی محمد عارف خان مرحوم اور اُن کے بیٹے سردار تاشفین عارف خان ایڈووکیٹ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس مورخہ 17دسمبر بروز اتوار حویلی سردار جازو خان مرحوم تھٹہ جنڈ ضلع اٹک میں منعقد کیا جا رہا ہے حاجی عارف خان کے بیٹے سردار عبدالوہاب خان نے عزیز و اقارب اور ضلع بھر میں حاجی عارف خان و سردار تاشفین خان مرحوم کے دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔