ٹنڈوالہیار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے منتخب ممبران دن رات محنت کر رہے ہیں، سید علی نواز شاہ رضوی

جن میں صحت ، تعلیم ، روڈوں کی تعمیر و مرمت جیسے شروع ہونے والے کاموں کی تکمیل سے ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا،سابق صوبائی وزیر سندھ

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) سابق صوبائی وزیر سندھ اور پپلز پارٹی حیدرآباد ڈویزن کے صدر سید علی نواز شاہ رضوی نے کہا ہے کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے منتخب میمبران دن رات محنت کر رہے ہیں جن میں صحت ، تعلیم ، روڈوں کی تعمیر و مرمت جیسے شروع ہونے والے کاموں کی تکمیل سے ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیار میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کائونسل ہال کا افتتاح کرنے کے موقع پر بحیثیت مھمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں ضلع ٹنڈوالہیار کا نام نمایاں طور پر ہے جس پر تمام اراکین اسیمبلی اور لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں سندھ یونیورسٹی کیمپس کی منظوری بھی ایک اچھا اقدام ہے جس سے نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک و ملت کی خدمت کرینگے۔ انہوں نے ضلع کائونسل ٹنڈوالہیار کے چیئرمین اور کائونسل کے تمام میمبران کو کائونسل ہال کی تعمیر پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ تمام میمبران ایوان میں بیٹھ کر ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوششیں کرینگے۔

اس موقع پر رکن سندھ اسیمبلی سید ضیاء عباس شاہ رضوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع بھر میں عوام کی بہتری کیلئے ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے جس سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ منتخب نمائندوں کے آنے سے عوام کے مسائل بہتر طور پر حل ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مردمشماری، پولیو ، الیکشن اور دیگر معاملات کو محدودوسائل کے تحت حل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرینج اسکیموں کے مکمل ہونے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچیگا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیار مخدوم علی محمد ولہاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کائونسل کی جانب سے ضلع بھر میں یوسی سطح پر ڈرینج اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو اولیت کی بنیاد پر سرانجام دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائیگی۔ اس موقع پروائیس چیئرمین ڈسٹرکٹ کائونسل میر غلام محمد ٹالپر، ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیار کے میمبران خالد حسین تھیبو، ملوک نظامانی، حاجی خیر محمد کھوکھر ،ظہیر پتافی و دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ضلع کائونسل ٹنڈوالہیار میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاف میں معزز مہمانوں نے شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

تقریب میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیارآفتاب احمد نظامانی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبیداللہ صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار عبدالحفیظ لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار علی محمد ببر، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید امداد حسین شاہ رضوی،وائس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی ، کوآرڈینیٹر زوار پرویز سموں ، کے علادہ ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیار کے میمبران، یوسی میمبران، مقامی صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :