خیرپور،یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال سے اللہ رب العزت کی خوشنودی اور رضا حاصل ہوگی،محمد نواز سوہو

سوئیٹ ہوم کی تمام تر مطلوبہ ضروریات کو مکمل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین پاکستان سوئیٹ ہوم خیرپور

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:46

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین پاکستان سوئیٹ ہوم خیرپور محمد نواز سوہو نے سوئیٹ ہوم ویلفیئر کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کے معززین اورمخیر حضرات کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات کرے گی ۔ ڈی سی خیرپور نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال، ان کی پرورش اور ان کو کارآمد شہری بنانے کے کام سے اللہ رب العزت کی خوشنودی اور رضا حاصل ہوگی سوئیٹ ہوم کی تمام تر مطلوبہ ضروریات کو مکمل کیا جائے گا ۔

اے ڈی سی ٹوعبدلکریم میمن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال، ایم ایس خیرپور میڈیکل کالج اسپتال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ہیڈ کوارٹر اور وی اے ،، حاجی لالا عبدالغفار شیخ، ایڈوکیٹ مجاہد حسین راجپوت، منیر احمد منگی، الطاف احمد میمن، چودھری محمد بشیر آرائیں اور دیگر ا راکی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اے ڈی بیت المال مختیار ابڑو نے بتایا کہ سوئیٹ ہوم میں 101 بچے موجود ہیں جن کی رہائش ، تعلیم ، کھانے پینے اور دیگر سہولیات بیت المال فراہم کررہا ہے کچھ بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے ڈی سی خیرپور نے 10 ہزار روپے کی رقم سے سوئیٹ ہوم ویلفیئر بنک اکائونٹ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر مخیر حضرات سے مل کر فنڈ جمع کیا جائے گا ۔

دریں اثناء ڈی سی خیرپور نے خیرپور میڈیکل کالج اسپتال میں سرجیکل آپریشن تھیٹر کا معائنہ کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر جعفر سومرو کو ہدایت کی کہ وہ اس کو فوری فعال کریں ۔ ڈاکٹر جعفر سومرو نے بتایا کہ اوٹی میں تمام تر مشنری موجود ہے اور جلد ڈاکٹر اور اسٹاف مقرر کیا جائے گا ۔ خیرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اسد اللہ مہر نے ڈی سی خیرپور کو یقین دلایا کہ کالج کی جانب سے تمام تر مدد فراہم کی جائے گی جبکہ فعالیت میں بھی مثبت کردار ادا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :