سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کاروائیاں

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر کے ڈیمولیشن عملے نے ڈیمولیشن انچارج ذوالفقار علی بردی کی نگرانی میں سکھر کے علاقے تھلہ میںغیر قانونی طریقے سے تعمیر ہونے والی عمارت نمبر67/1پر کاروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا ڈیمولیشن عملے نے زیر تعمیر بلڈنگ کے کچھ حصوں کو بھی ہتھوڑے مار کر توڑا اور منزل کے گرائونڈ فلور میں بنی ہوئی دکانیں بھی سیل کر دی اس سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن کے ڈیمولیشن انچارج نے بتایا کہ یہ بلڈنگ غیر قانونی طریقے سے تعمیر ہو رہی ہے اور اس پر ترقیاتی کام جاری تھے مالک کو کئی بار نوٹس دیئے گئے تھے لیکن اس نے عمل نہیں کیا سندھ ہائی کورٹ کے احکامات اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق غیر قانونی تعمیر ہونی والی کثیر المنزلہ عمارتوں کے خلاف بھی کاروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے انشاء سکھر میں 52کے قریب عمارتیں ہیں جن میں کچھ رہائشی بھی ہیں ان عمارتوں پر کاروائی سے قبل بجلی ، گیس ، پانی کے کنکشن منقطع کئے جائینگے بعد ازیں انہیں مسمار کر دیا جائیگا دوسری جانب سیل ہونی والی بلڈنگ کے مالک مفتی عبدالماجد نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ رشوت نہ دینے پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی یہ کاروائی غیر قانونی عمل ہے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرونگا شہر میں کئی بلڈنگ قائم ہیں جو غیر قانونی ہیں میری بلڈنگ کا نقشہ پاس ہے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں لیکن رشوت نہ دینے پر میرے خلاف کاروائی سمجھ سے بالا تر ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :