․سکھر،متروکہ وقف املاک سکھر /لاڑکانہ کے ایڈمنسٹریٹر سعید احمد قریشی کے بھائی عبدالمحید قریشی رضاالہی سے کراچی میں انتقال کر گئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) متروکہ وقف املاک سکھر /لاڑکانہ کے ایڈمنسٹریٹر سعید احمد قریشی کے بھائی عبدالمحید قریشی رضاالہی سے گذشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ سکھر منور مسجد کے باہر ادا کی گئی بعد ازیں نماز جنازہ انہیں سکھر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی و تاجر برادری سمیت معززین شہریوں ، دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سعید قریشی سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے ۔#

متعلقہ عنوان :