ایچ ای سی نے ہزارہ یونیورسٹی کے 1973.144ملین کاپراجیکٹ حتمی منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن حکومت پاکستان کو ارسال کر دیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:37

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے 1973.144ملین روپے کا پراجیکٹ حتمی منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن حکومت پاکستان کو ارسال کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

’’ہزارہ یونیورسٹی کے تعلیمی اوربنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کی افزائش ‘‘کے منصوبہ کے تحت یونیورسٹی میں پروفیسرز، اساتذہ اور ملازمین کے لئے رہائشی کالونی، طلباء و طالبات کے لئے ہاسٹلز، کور ریسرچ لیبارٹری، یونیورسٹی کے مختلف تحقیقی شعبہ جات کے لئے آلات و کیمیکلز، آئی ٹی کے آلات ، یونیورسٹی کے لئے خود مختار بجلی فیڈر، طلباء و طالبات کے لئے بسیں اوریونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی مزید اعلیٰ تحقیق کے لئے بیرونی ممالک کی جامعات میں 50عدد سکالر شپس شامل ہیں۔

مذکورہ پراجیکٹ کے لئے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لئے 150ملین روپے مختص کر رکھے ہیںجبکہ پراجیکٹ کو سی ڈی ڈبلیوپی کے لئے حتمی منظوری کے لئے بھیج دیاگیا ہے جہاں سے منظوری ہوتے ہی منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔اس پراجیکٹ کا اعلان وزیر اعظم پاکستان نے اپنے گذشتہ دورہ ہزارہ یونیورسٹی کے دوران کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :