درود کو متنازعہ بنانے والا مسجد کا منتظم توہین مذہب کے جرم میں گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 20:38

درود کو متنازعہ بنانے والا مسجد کا منتظم توہین مذہب کے جرم میں گرفتار
جہلم(رادو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر2017ء )؛جہلم میں درود کو متنازعہ بنانے والے اور اسے پڑھنے سے روکنے والے مسجد کے منتظم کوتوہین مذہب کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پولیس نے جہلم کی ایک مسجد میں میلاد کروانے پر ایک تنازع کے بعد مسجد کے منتظم کو توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منتظم کو تحریکِ لبیک یا رسول اللہ کے ایک رکن کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد جمعرات کی صبح عدالت نے گرفتار شخص کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مسجد کے منتظم نے درود کے حوالے سے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ اس درود کو مسجد میں نہیں پڑھ سکتے۔ جس کے بعد مولوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہی ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس مسجد میں گزشتہ سال میلاد ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ،مذکورہ مسجد میں میلاد کی محفل پہلی مرتبہ منعقد کی جا رہی تھی۔