لندن میں نواز شریف کی الطاف حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنما مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 20:29

لندن میں نواز شریف کی الطاف حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنما ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء) شیخ رشید کا دعوی ہے کہ لندن میں نواز شریف کی الطاف حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف سے متعلق بڑا دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا دعوی ہے کہ لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔

شیخ رشید کا دعوی ہے کہ نواز شریف اور الطاف حسین، دونوں رہنما مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراو کی پالیسی پر الطاف حسین کے مشورے سے عمل پیرا ہے۔ نواز شریف اداروں سے ٹکراو کی تباہ کن پالیسی پر عمل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس سے نقصان صرف اور صرف پاکستان اور ان کا اپنا ہوگا۔