بڑی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے، امجد سیٹھی

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:36

مری ۔ 14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بڑی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے، سٹی ٹریفک پولیس بغیر کسی دبائو میں آئے قانون کی حکمرانی قائم کرے۔ 32 سیٹر سے زائد گاڑیوں کیخلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے چونکہ ایسی گاڑیوں کے مری داخلے سے ٹریفک حادثات جنم لیتے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار متحدہ ٹرانسپورٹ یونین کے صدر امجد سیٹھی ،صدر اتحاد ٹیکسی یونین غالب بشیر عباسی،ٹرانسپورٹر رہنماء عثمان طارق عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ ان ٹرانسپورٹررہنمائوں نے کا کہنا تھا کہ مری جیسے خطرناک پہاڑی علاقے میں 32 سیٹر سے زائد گاڑیوں کے داخلے سے جہاں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے، وہاں ٹریفک حادثات کے باعث کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں ایسے میں حکومت پنجاب کی طرف سے مری میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ایک شانداراقدام ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور ڈی ایس پی ٹریفک مری بغیر کسی دبائو میں آئے بڑی گاڑیوں کو سترہ میل سے مری میں داخل نہ ہونے دیں، قانون کا نفاذ بلا امتیاز کیاجائے، اس سلسلے میں اب تک کئے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :