وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ اشفاق سرور کی محمدنواز شریف سے وفاداری اور انکی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، راجہ دفتر عباسی

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:36

مری ۔ 14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ اشفاق سرور کی میاں محمدنواز شریف سے وفاداری اور انکی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، میاں محمد نواز شریف نے اپنے وفادار ساتھیوں کو جو عزت دی وہ بھی شاندارروایت ہے شاہد خاقان عباسی کوملک کاوزیر اعظم بنادیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کو جنرل سیکرٹری پنجاب کی خدمات سونپی گئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدرراجہ دفتر عباسی نے جمعرات کو اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے دور میں شاہدخاقان عباسی اور راجہ اشفاق سرور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پارٹی کیساتھ کھڑے رہے انکی وفاداری اور پارٹی وابستگی کو دیکھتے ہوئے میاں برادران نے انہیں انکی قربانیوں کا صلہ دیا، ان لیگی قائدین نے جہاں حلقے کی تعمیر وترقی کیلئے اربوں کی گرانٹ لائی وہاں پارٹی کو ہر سطح پر منظم رکھا، ہم راجہ اشفاق سرور کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن پنجاب کاجنرل سیکرٹری بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں۔