Live Updates

سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی: سمیع ابراھیم

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 20:19

سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء) سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار سمیع ابراھیم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے کیس کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سمیع ابراھیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی۔ بظاہر یوں ہی لگ رہا ہے کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ جبکہ جہانگیر ترین کا کیس چونکہ کچھ پیچیدگیوں کا شکار ہے اس لیے ان کے کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ جے آئی ٹی تشکیل دے دی گی۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر کیے گئے کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں کل بروز جمعہ کو سنائی گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات