Live Updates

شہبازشریف کے پاس پارٹی قیادت سےمسلم لیگ ن فیورٹ ہوجائے گی

ابھی تک پی ٹی آئی کا گراف اوپرجا رہا ہے،فوج اقتدار پرقبضہ نہیں کرے گی۔سینئرصحافی عارف نظامی کاتجزیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 20:15

شہبازشریف کے پاس پارٹی قیادت سےمسلم لیگ ن فیورٹ ہوجائے گی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر2017ء ) : سینئرصحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے کہاہے کہ شہبازشریف کے پاس پارٹی قیادت سے ن لیگ فیورٹ ہوجائیگی ،لیکن ابھی پی ٹی آئی کا گراف اوپرجا رہاہے، فوج اقتدار پرقبضہ نہیں کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیاتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اگر جلدی الیکشن کرواناچاہتی ہے تو الیکشن ریفارمز جلد کروائے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ابھی بھی سندھ اور ڈاکٹرعاصم کے مسئلے پراٹکی ہوئی ہے۔سپریم کورٹ اس بات کا جائزہ لے گی کہ نااہل شخص پارٹی کا صدر رہ سکتاہے یا نہیں۔ ہوسکتا ہے کہ نوازشریف پارٹی صدر بھی نہ رہ سکیں۔نوازشریف کوچاہیے کہ شہبازشریف کوآگے آنے دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ نوازشریف کی ساری باتیں ان کی حکومت کیخلاف جارہی ہیں۔ ایازصادق پارٹی میں انتشار کی وجہ سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا گراف اوپرجا رہاہے۔لیکن پی ٹی آئی فیورٹ نہیں ہے۔اگرپارٹی قیادت شہبازشریف کوسونپ دی جائے تومسلم لیگ ن فیورٹ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ فوج اقتدار پرقبضہ نہیں کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :