اسلام آباد،بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ۔ یو کار نیول کے نام سے تقریب کا انعقاد

تمام صوبوں کے ثقافتی شو پیش کئے گئے، طلبا ء میں انعامات تقسیم ہیوی ہائیکس اور جدید گاڑیوں کی نمائش بھی کی گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ۔ یو کار نیول کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام صوبوں کے ثقافتی شو پیش کئے گئے اور طلبا ء میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ہیوی ہائیکس اور جدید گاڑیوں کی نمائش بھی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بحریہ یونیورسٹی کی مینجمنٹ نے یونیورسٹی کے اندر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کا عنوان بی یو کارنیول تھا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اس کے بعد گلگت بلتستان کے کلچر پر پرفارم کیا گیا، سندھ ، بلوچستان ، چترال ، خیبرپختونخوہ اور پنجاب کے کلچر پر بھی طلبا نے شاندار رقص کیا، بحریہ یونیورسٹ کے طلبا نے ہندی ، انگلش اور پاکستانی گانوں پر بھی اپنا ڈانس پیش کیا جبکہ فنی ڈرامہ اور شارٹ ٹیلی فلم نے بھی تقریب میں شامل لوگوؔں کو معزوز کیا ، تقریب میںشامل فوٹو گرافی کے مقابلے بھی کرائے گئے جس میںپہلی پوزیشن لینے والے کو دس ہزار، دوسری پوزیشن لینے والے کو پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والے کو اڑھائی ہزار انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر بحریہ یونیورسٹی کے وسی نے طلبا می؂ن اسناد تقسیم کیں ۔ واضح رہے کہ بحریہ یونیورسٹی کی مینجمنٹ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں آٹو شو کو بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں سپورٹس گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ھیوی بائیکس بھی شو کا حصہ تھے۔

متعلقہ عنوان :