اقتصادی تعاون تنظیم نے ویژن 2025 کا اعلان کردیا
تجارت، توانائی ، اقتصادی اور انسانی وسائل پر تفصیلی بات ہو ئی ،کونسل کے اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارت دوگنی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ،پاکستان وزرائے تجارت کانفرنس کی میزبانی کرے گا،کونسل نے تجارتی سہولیات کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا،ای سی او ٹریڈ انرجی بنک سولر انرجی کیلئے فنڈ دے گاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے خفیہ معلوما ت کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے ،چار ڈیجیٹل کوریڈور تعمیر کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،سیاحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے،سیکرٹری جنرل ای سی اوای او ریجنل کونسل کے اجلاس میں مشترکہ کے لائحہ عمل پر بات ہوئی ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی ایکو ریجنل پلاننگ کونسل کے اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ایکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ای سی او ریجنل پلاننگ کونسل کا اجلاس کامیاب رہا ،متعدد اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ، خلیل ابراہیم آقا
جمعرات 14 دسمبر 2017 22:33
(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل ایکو خلیل ابراہیم آقا نے کہا کہ ای سی او ریجنل پلاننگ کونسل کا اجلاس کامیاب رہا متعدد اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ۔
جمعرات کو 28ویں ایکو ریجنل پلاننگ کونسل کا چار روزہ اجلاس ختم ہوگیا ۔اجلاس کے بعد ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز اور ایکو سیکرٹری جنرل خلیل ابراہیم آقا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کی ریجنل پلاننگ کونسل کا اجلاس بہت تعمیر رہا، اگلے چند سال میں ایکو ممالک کے مابین تجارت کا حجم دگنا کرنا ہے ۔ ایکو ممالک کے وزرائے تجارت کا اجلاس 23اور24جنوری کو ہوگا ۔ ایکو ممالک کے مابین سیاحت اور فوڈسیکیورٹی کو فروغ دیا جائے گا ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ انقرہ میں اینٹی سمگلنگ سینٹر قائم کریں گے ۔ سیکرٹری جنرل ایکو خلیل ابراہیم نے کہا کہ ایکو ریجنل پلاننگ کونسل کا اجلاس کامیاب رہا متعدد اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ ای سی او کی بنیاد 1968 میں رکھی گئی1992 میں 7 مزید ممالک اس میں شامل ہوئے ای سی او وزرا خارجہ کا اجلاس ایک بار ہوتا ہے ر یجنل پلاننگ کونسل آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتی ہے ،ای سی او سمٹ میں ای سی او وژن 2025 کا اعلان ہواتجارت، انرجی، اکنامک ریسرچ اور انسانی وسائل پر تفصیلی بات ہو ئی ،کونسل کے اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارت دوگنی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے پاکستان وزرائے تجارت کانفرنس کی میزبانی کرے گاکونسل نے تجارتی سہولیات کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا سرتاج عزیر نے مزید کہا کہ ای سی او نے کلین انرجی پر فوکس کیا ہے ،ای سی او ٹریڈ انرجی بنک سولر انرجی کیلئے فنڈ دے گاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق کیا ہے ،چار ڈیجیٹل کوریڈور تعمیر کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،سیاحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے،سیکرٹری جنرل ای سی اوای او ریجنل کونسل کے اجلاس میں مشترکہ کے لائحہ عمل پر بات ہوئی کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں سرتاج عزیز نے کہا کہ تجارت، انرجی، سیاحت اور مواصلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہواسمٹ نے سی پیک کو خوش آمدید کہا ہے چین اور کرغستان کے ایک اور راہداری منصوبے پر کام جاری ہے،اسی سی او ممالک کی تجارت 60 ارب ڈالر ہے اس تجارت کو دگنا کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،ایران پاکستان گیس پائپ لائن پابندیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.