Live Updates

جناح کیپ پہننے سے حلیہ بدل سکتا ہے سوچ نہیں ، عمران نیازی ذہنی طور پر طالبان ہیں ، جناح کیپ پہننے سے ان کی اصلیت نہیں بدل سکتی،پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:33

جناح کیپ پہننے سے حلیہ بدل سکتا ہے سوچ نہیں ، عمران نیازی ذہنی طور پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جناح کیپ پہننے سے حلیہ بدل سکتا ہے سوچ نہیں ، عمران نیازی ذہنی طور پر طالبان ہیں ، جناح کیپ پہننے سے اصلیت نہیں بدل سکتی۔ جمعرات کو کراچی میں عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کی کرپشن کے خلاف باتیں ڈرامہ ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خلاف بات کرنے سے پہلے انہیں چاہیے کہ اپنا گھر صاف کریں کیونکہ پی ٹی آئی میں ہر قسم کا چور، ڈاکواور کرپٹ آدمی پایا جاتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاناما چور کے بعد اب چندہ چور کپتان کی باری ہے کیونکہ کوئی یہ بات ماننے کے لئے تیار نہیں کہ ان کی سابق بیوی نے انہیں قرضہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے سے فلیٹ سے ساڑھے تین سو کنال پر قائم پرکشش محل کیسے بن سکتا ہی انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے ایسا محل نہیں بنایاجیسا عمران نیازی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیںکس طرح شاہانہ زندگی گزار سکتا ہی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات