Live Updates

نواز شریف کو جب عدالت نے جے آئی ٹی میں گھسیٹا تو کرپٹ مافیا کو پیغام گیا کہ اب سب کی باری آئے گی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی بار میں وکلاء سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:33

نواز شریف کو جب عدالت نے جے آئی ٹی میں گھسیٹا تو کرپٹ مافیا کو پیغام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جب عدالت نے جے آئی ٹی میں گھسیٹا تو کرپٹ مافیا کو پیغام گیا کہ اب سب کی باری آئے گی ۔وہ جمعرات کو کراچی بار میں وکلا سے خطاب کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کبھی عدالتوں نے طاقت ور پر ہاتھ نہیں ڈالا، جہاں طاقتور کے لئے ایک اور کمزور کے لئے دوسرا قانون ہو تو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

پاناما کیس سے متعلق سوا سال تک جو جہاد ہوا اس کا فیصلہ کن وقت ہے اور اب ہمیشہ کے لئے پاکستان بدل چکا ہے ،انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ملک میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو خطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ پبلک آفس ہولڈر کو اثاثوں کا جواب دینا پڑتا ہے لیکن انہوں نے حساب نہیں دیا،عمران خان کے خطاب کے دوران وکلا نے خوب ہلڑ بازی کی اور شور مچایا،بعد ازاں کالا کوٹ تو نہ پہن سکے۔۔لیکن جناح کیپ ضرور سجائی ،وکلاء کی جانب جس کے باعث تقریب بد نظمی کا شکار ہوگئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات