حکومت فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں سنجیدہ ہے ،اس سلسلے میں اتفاق رائے پیدا کیاجارہاہے،

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی مسلم لیگ ن فاٹا کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:25

حکومت فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں سنجیدہ ہے ،اس سلسلے میں اتفاق رائے پیدا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ حکومت فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں سنجیدہ ہے ،اس سلسلے میں اتفاق رائے پیدا کیاجارہاہے،قبائلی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس ضمن میں فاٹا میں اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ قبائلی علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے۔

وہ جمعرات کو گورنرہاؤس پشاورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ جنہوں نے فقیرمحمد کی سربراہی میں گورنرسے ملاقات کی جس میں فاٹا اصلاحات ،ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگرسیاسی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنرنے کہاکہ فاٹا میں تعمیر نو اور انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت صحت وتعلیم کے اربو روپے کے منصوبوں پرکام جاری ہے اورترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک سی پیک کی تکمیل اور فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے جیسے تاریخی اقدامات میں کسی رکاوٹ کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ وفد نے گورنر کو قبائلی عوام کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا اوران کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے وفد کی معروضات غورسے سنیں اور ان کے حل کیلئے اپنی جانب سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :