ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قید ی نے خودکشی کرکے زندگی کاخاتمہ کرلیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:25

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں پشاور کے رہائشی قید ی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کریا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی قیدی مثل خان ولد میاں گل سکنہ پشاورجوکہ مختلف مقدمات میں تیمرگرہ جیل میں قید تھا گزشتہ رات مبینہ طور پر اپنے بیرک میں اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کے حکام نے مزکورہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قیدی مثل خان خودکشی کی ہے اور اس کی لاش ورثاء کے حوالہ کردی ہے تیمرگرہ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :