سپیکر نے سچ بولنا شروع کردیا ہے کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی ،ساڑھے چار سالوں میں 440ارب کا قرضہ بڑھ گیا ہے ،

ریاست کو بچانے کا ایک ہی حل ہے کہ سپریم کورٹ خود ایکشن لے اور اس پر ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:24

سپیکر نے سچ بولنا شروع کردیا ہے کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی ،ساڑھے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سپیکر نے سچ بولنا شروع کردیا ہے کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی ،ساڑھے چار سالوں میں 440ارب کا قرضہ بڑھ گیا ہے ، ریاست کو بچانے کا ایک ہی حل ہے کہ سپریم کورٹ خود ایکشن لے اور اس پر ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپیکر نے سچ بولنا شروع کردیا ہے کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی ، پاکستان کے حالات پر رحم کھائیں ، ساڑھے چار سالوں میں 440ارب کا قرضہ بڑھ گیا ہے ، عمران خان بھی کہہ رہے ہیں کہ دوبارہ الیکشن ہونے چاہیئں ۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کا بل حکومت لائی اور ایجنڈے میں شامل کر کے نکال لیا ، ریاست کو بچانے کا ایک ہی حل ہے کہ سپریم کورٹ خود ایکشن لے اور اس پر ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے ۔