اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات بروقت ہوں گے، جو پارٹیاں 2018کے الیکشن میں جائیں گی وہ اپنی کارکردگی لیکر جائیں گی ، ہم اپنی کارکردگی لیکر عوام میں جائیں گے ،

فیصلہ عوام نے کرنا ہے وزیر مملکت برائے میری ٹائم افیئرزچوہدری جعفر اقبال کی پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے میری ٹائم افیئرزچوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات بروقت ہوں گے، جو پارٹیاں 2018کے الیکشن میں جائیں گی وہ اپنی کارکردگی لیکر جائیں گی ، ہم اپنی کارکردگی لیکر عوام میں جائیں گے ، فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیچوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ساڑھے چار سال میں سپیکر کی زبان سے مایوسی نہیں سنی ، کوئی ایسی مایوسی والی بات نہیں ، انتخابات بروقت ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر نے پارلیمنٹ کے لان کو ڈنڈا بردار لوگوں سے بھرا ہوا بھی دیکھا ہے جو پارٹیاں 2018کے الیکشن میں جائیں گی وہ اپنی کارکردگی لیکر جائیں گی ، ہم اپنی کارکردگی لیکر عوام میں جائیں گے ، فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کا عرصہ باقی ہے ہمیں اپنے پراجیکٹس مکمل کرنے ہیں ، اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :