جمہوریت کے سسٹم میں ہی پاکستان کی بقا ہے ،قائد اعظم نے پاکستان ووٹ کی بنیاد پر بنایا تھا،

ووٹ کا تقدس کرنا ہو گا،سسٹم لپیٹنے کی خواہش رکھنے والے پاکستان کی بنیادیںہلانا چاہتے ہیں،سیاسی سوداگر نواز شریف دشمنی میں پاکستان دشمنی سے باز رہیں،عوام کی مدد سے ان سیاسی لال بجھکڑوں کا ہر محاز پر مقابلہ کریں گے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے سسٹم میں ہی پاکستان کی بقا ہے ،قائد اعظم نے پاکستان ووٹ کی بنیاد پر بنایا تھا۔ ووٹ کا تقدس کرنا ہو گا،سسٹم لپیٹنے کی خواہش رکھنے والے پاکستان کی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انھوںنے کہاکہ قوم ایسے گھناونے کرداروں کو جانتی اور پہچانتی ہے ۔

سیاسی سوداگر نواز شریف دشمنی میں پاکستان دشمنی سے باز رہیں۔عوام کی مدد سے ان سیاسی لال بجھکڑوں کا ہر محاز پر مقابلہ کریں گے۔نواز شریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے والوں کی خواہش ملیا میٹ ہو گی۔آصف کرمانی نے کہاکہ سیاسی دیمکیں پاکستان اور نواز شریف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔نواز شریف کے ترقیاتی کام مخالفین کا منہ چڑا ر ہے ہیں۔