ملک بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، سی پیک منصوبے بھی سست روی کا شکار ہوچکے ،سٹاک ایکسچینج

54ہزار سی37 ہزار پوائنٹس پر آگیا ، ہم نے دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پایا مگر اب بھر دہشتگردی سر اٹھانے لگ گئی ہے،سیاسی عدم استحکام کے اثرات ملک کی معیشت پر پڑتے ہیں،سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:08

ملک بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، سی پیک منصوبے بھی سست روی کا شکار ہوچکے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، سی پیک منصوبے بھی سست روی کا شکار ہوچکے ہیں، سٹاک ایکسچینج 54ہزار سی37 ہزار پوائنٹس پر آگیا ہے ، ہم نے دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پایا مگر اب بھر دہشتگردی سر اٹھانے لگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات خوش کن نہیں اس طرح کے فیصلے قوموں کے انتشار کا باعث بنتے ہیں، اللہ کے فضل سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا اب ملک میں اضافی بجلی دستیاب ہے، دیکھ رہے ہیں کہ ملک بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، سی پیک منصوبے بھی سست روی کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان ترقی کی ڈگرپر چل رہا تھا اب مشکلات آرہی ہیں ، سٹاک ایکسچینج 54ہزار سی37 ہزار پوائنٹس پر آگیا ہے ملک ترقی کی ڈگر پر چلا رہا تھا اب ہر طرح کی مشکل سامنے آرہی ہے، ملک بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ہے، ہم نے دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پایا مگر اب بھر دہشتگردی سر اٹھانے لگ گئی ہے، سیاسی عدم استحکام کے اثرات ملک کی معشیت پر پڑتے ہیں۔