ہم ایف پی سی سی آئی میں الیکشن ذاتی مفادات سے ہٹ کے ملکی معیشت کے استحکام‘ ترقی وخوشحالی کے لئے لڑرہے ہیں، مہتاب الدین چاولہ

بزنس کمیونٹی کوسوچناچاہیے لوگ برسراقتدار یو بی جی کو کیوں چھوڑ ا ہیں۔ غلام فاروق نے چھوٹے صوبے کے لئے بڑا کردا رادا کیاہے، چیئرمین پی بی جی

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی) کے چیئرمین مہتاب الدین چائولہ نے کہاہے کہ ہم ایف پی سی سی آئی میں الیکشن ذاتی مفادات سے ہٹ کے ملکی معیشت کے استحکام‘ ترقی وخوشحالی کے لئے لڑرہے ہیں۔ ہماری سوچ مثبت ہے‘ وہ بدھ کی شب پی بی جی کے سرپرست اعلیٰ‘ عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے پی بی جی‘ جی ایم پی الائنس کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔

خطا کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 13چیمبرز اور2ایسوسی ایشنز اور مردان سے حاجی نسیم الرحمن کی یو بی جی سے علیحدگی سے الیکشن کا ماحول بدل گیاہے۔ بزنس کمیونٹی کوسوچناچاہیے کہ لوگ برسراقتدار یو بی جی کو کیوں چھوڑ ا ہیں۔ غلام فاروق نے چھوٹے صوبے کے لئے بڑا کردا رادا کیاہے۔

(جاری ہے)

مردان سے یو بی جی کے فائونڈر ممبر حاجی نسیم الرحمن نے پاکستان سے محبت کے جذبے کامظاہرہ کیاہے کیونکہ ہم سب کیلئے پاکستان ہی سب کچھ ہے‘اب بلوچستان کے پی کے کی طرح سندھ اور پنجاب کو بھی ملکی معیشت کی خاطر متحدہوکر آگے آناچاہیے۔

بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار نے کہا کہ ہم ایف پی سی سی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے مشن پر کام کررہے ہیں ہماری جدوجہد سے بزنس کمیونٹی کی سوچ تبدیلی ہورہی ہے‘ انہیں حقائق کا پتہ چل رہاہے‘ ان کی سمجھ میں آگیاہے کہ حکمرانوں اوربیورو کریسی کی شان میں قصیدے پڑھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہی اپنی بات منواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پر سارا ظلم پچھلے دوتین سالوں میں ہوا ہے‘ چھاپے پڑارہے ہیں‘ بینک اکائونٹس سے پیسے نکالے جارہاہیں۔ ریفنڈز نہیں دیئے جارہے۔ اگر آپ اپنے آئٹم پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگوائیں گے۔ توایسا ہی ہوگا۔ مردان کے رہنماحاجی نسیم الرحمن نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کی تذلیل کرے۔ پختونخوں سے چھیڑ خانی اچھی بات نہیں‘ مخالفین سمجھ لیں اور باز آجائیں ۔

بی ایم پی کے سینئروائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا کہ یو بی جی کی کامیابی کا80فیصد کریڈٹ علی الاعلان مجھے دیا گیا اور دوروز بعد مجھے نکالنے کااعلان کیا گیا‘ یحییٰ پولانی‘ عبدالرحیم جانو‘ مہتاب چائولہ کونکالنے کااعلان کیا گیا‘ پھرغلام مصطفی سولنگی کو نکالا گیا‘ آج کے اخبار میں غلام فاروق ‘ ولی محمد کونکالنے کااعلان چھپاہے‘ فائونڈرز کو ایک ایک کرکے نکالا جارہاہے اور اب تو پورے صوبے بلوچستان کونکالا جارہاہے ۔

الائنس کے صدارتی امیدوار سینیٹر غلام علی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے تاجر برادری کو ایک ہوناپڑے گا۔ ایف پی سی سی آئی کی گزشتہ تین سالوں میں بہت زیادہ بے توقیری کی گئی ہے۔ بجٹ سازی میں اب فیڈریشن کی تجاویز کو اہمیت نہیں دی جاتی جبکہ ملک بھر کی تاجر برادری صدر کا انتخاب کرتی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر کا یہ حال ہے کہ حکومت نے 750اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کانفاذ کیاتوانہوں نے اس اقدام کاخیر مقدم کیا۔

انہیں شرم آنی چاہیے۔ہم الیکشن جیت کرایف پی سی سی آئی کو بدل کے رکھ دیں گے۔ پھرایف پی سی سی آئی صحیح معنوں میں بزنس کمیونٹی کی آواز بنے گی۔ الائنس کے بلوچستان کے لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر نوید جان بلوچ نے کہا کہ میں بزنس کمیونٹی میں گروپ بندی کا قائل نہیں ہوں ‘ گروپ ایک ہی ہوناچاہیے ‘ میری خواہش ہے کہ الائنس کے دونوں گروپ ضم ہوجائیں اور اتحاد یکجہتی سے تاجروں کے مسائل حل کرائیں۔

جس طرح بلوچستان کی13چیمبرز آف کامرس کے رہنمائوں نے اپنے اختلافات ختم کرکے الائنس کو جوائن کیاہے اور اپن حقوق کے لئے یک جان ہوکر نکل آئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب اور سندھ کے تاجر رہنمائوں کو بھی پاکستان کیلئے ہمت اور جرات دکھانی ہوگی۔ بلوچستان کے تاجر رہنما ولی محمد خان نے کہا کہ یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز نے بلوچی لیڈروں کے بارے میں متعصبانہ بیان دے کر ہمارے دل آزاری کی ہے‘ آج فیڈریشن کو شکیل ڈھینگرہ جیسے چار پانچ لوگ چلارہے ہیں‘ اور بزنس کمیونٹی ان کے بارے میں اچھی طرح جانتی ہے کہ وہ کیا ہیں آخر میں بی ایم پی کے رہنمامیاں زاہد حسین نے الائنس کے امیدواروں‘ حاجی غلام علی برائے صدر‘ ناصر حیات مگوں نائب سینئر نائب صدر اور نائب صدور کے امیدواروں قیصر خان دائود زئی‘ سرتاج احمد خان‘ سید محمود غزلوی‘ محمد یحییٰ پولانی‘ ابرار احمد‘ جاوید عیسانی ‘ نازلی ‘ عابد نثار اور بلامقابلہ منتخب ہونے والے نائب صدر حاجی عبداللہ اچکزئی کاتفصیلی تعارف کرایا۔

متعلقہ عنوان :