Live Updates

طلباء اور نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

70فیصد پاکستانی 35سال کی عمر سے کم ہیں اگران پر توجہ دی جائے تو یہ اس پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، اقراء یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:08

طلباء اور نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طلباء اور نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ 70فیصد پاکستانی 35سال کی عمر سے کم ہیں اگران پر توجہ دی جائے تو یہ اس پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں اور اگر انہیں نظر انداز کیا تو مستقبل میں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ آپ اس خوش قسمت طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں آپ کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

ایک بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے ۔چھوٹا خواب دیکھ کر کوئی بڑا انسان نہیں بنتا۔ چھوٹا خواب وہ ہوتا ہے جو انسان صرف اپنے لئے سوچتا ہے اسے کوئی یاد نہیں رکھتا لیکن بڑا خواب وہ ہوتا ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا جن کا آج بھی پوری دنیا میں ایک عظیم مقام اور عزت ہے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم نے پاکستان بنانے کا بڑا خواب دیکھا اور اسے حاصل کیا ۔

قائد اعظم ایک بڑی سوچ کا مالک تھے یہی وجہ ہے کہ دنیاانہیں ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ایک دن دنیا کے عظیم ممالک میں شامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو اب تک یہ نہیں پتہ کہ اسے کیوں نکالا ہے۔ ملک میں ٹرینڈ بن چکا ہے کہ جو اس ملک میں کرپشن کرنے والوں کی نشاندہی کرتا ہے اسے الٹا گالیاں دی جاتی ہیں۔میں کرپشن کے خلاف بات کروں گا تو اسے گالی قرار دیا جائے گا۔

اچھے مقصد کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے نارتھ کراچی میں اقراء یونیورسٹی میں طلباء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ کبھی بھی اچھے مقصدر کو آسانی سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ جب ہم کسی مشکل وقت سے گزرتے ہیں تو اللہ ہمیں مزید طاقت دیتا ہے مزید مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والوں پر ایوان میں گل پاشی کی جاتی ہے ، یہ ہمارے ملک کی پستی کی مثال ہے۔

عزت اور ذلت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اچھے مقصد کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ کبھی بھی اچھے مقصدر کو آسانی سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ جب ہم کسی مشکل وقت سے گزرتے ہیں تو اللہ ہمیں مزید طاقت دیتا ہے مزید مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے۔دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی قومی متحد ہوتی ہیں وہ کسی بھی مشکل کا سامنا کر سکتی ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات