تعلیم میں سرمایہ کاری قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،

پاکستان میں طبی تعلیم کے معیار میں بہتری آئی ہے، طارق فضل چودھری اپنے مستقبل کی فکر نہ کرنیوالی اقوام کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، طبی معیار میں بہتری آنے کے باعث ماہرین پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، وزیر مملکت کیڈ کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ سائنسز کے پہلے کانووکیشن سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:08

تعلیم میں سرمایہ کاری قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ تعلیم میں سرمایہ کاری اقوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،اپنے مستقبل کی فکر نہ کرنیوالی اقوام کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، پاکستان میں طبی تعلیم کے معیار میں بہتری آئی ہے جس کی بدولت طبی ماہرین پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ سائنسز کے پہلے کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کیں ۔تقریب سے یونیو رسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت طارف فضل چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے راولپنڈی میڈ یکل یونیورسٹی کو حالیہ مالی سال میں ریکارڈ فنڈ مہیا کئے ہیں جس کی بدولت راولپنڈی میڈیکل کالج احسن طریقے سے یونیورسٹی میں اپ گریڈ ہوا اور اس میں تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ طبی دنیا میں بیماریوں کے علاج سے زیاد ہ بیماریوں کی روک تھام پر کام کیا جا رہا ہے جس سے دنیا میں صحت کا معیار مزید بہتر ہوا ہے ۔انہوں نے طلباء کو پیشہ وارانہ زندگی میں آنیوالی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طبی ماہرین کے ہاتھ میں ایساہنر ہے جس کی بدولت انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :