کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتمادبڑھاہے، ممنون حسین

موجودہ حکومت شاندارکام کررہی ہے اب بھی بیشترمسائل حل طلب ہیںجن کیلئے حکومت کوفوری توجہ دینی چاہئے، ملک عمردین تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تاجروںو صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پرصدرمملکت کی گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:49

کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتمادبڑھاہے، ممنون حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) صدرمملکت ممنون حسین نے ملک عمر دین کی قیادت میں آئے ہوئے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے،کراچی میں گرین لائن بس سروس منصوبہ جلد مکمل کرلیاجائے گا۔ گرین لائن بس سروس منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس سے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ملاقات میں ملک عمردین نے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے صنعت وتجارت کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ موجودہ حکومت اس سلسلے میں شاندارکام کررہی ہے لیکن اب بھی بیشترمسائل حل طلب ہیںجن کے جلد حل کے لئے حکومت کوفوری توجہ دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرانے میں اپنی ذاتی دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،اس حقیقت سے انحراف ممکن نہیں کہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ حکومت مقامی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے،تاجروں کو ٹیکس ریفنڈ بہت جلد شروع کردیاجائے گا تاکہ تاجربرادری کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھے اور وہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے زیادی زیادہ ٹیکس جمع کرائیں۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہاکہ کراچی کے صنعتی زون کا انفراسٹرکچرمزید بہتر بنایاجائے گاتاکہ سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑاتجارتی مرکز ہے،جہاں امن وامان کا قیام ضروری ہے،کچھ عرصہ قبل تک کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب تھی ،حکومت نے انتہائی محنت اور لگن سے اس شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کو سکھ کا سانس دیاہے،یہی وجہ ہے کہ کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتمادبڑھاہے۔صدرمملکت کا کہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کے مفادمیں ہے،انہوں نے وفد کے اراکین کو یقین دلایاکہ سی پیک کے تحت کوئی ایساقدم نہیں اٹھایاجائے گاجس سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے اکنامک زون کے تحت صنعتی زونز میں پاکستانی صنعت کاروں کو برابری کی نمائندگی ملے گی۔کراچی کو درپیش سب سے اہم مسئلہ اسٹریٹ کرائمز کا ہے جس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :