کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتمادبڑھاہے، ممنون حسین
موجودہ حکومت شاندارکام کررہی ہے لیکن اب بھی بیشترمسائل حل طلب ہیںجن کے لئے حکومت کوفوری توجہ دینی چاہئے، ملک عمردین تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تاجروںو صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پرصدرمملکت کی گفتگو
جمعرات 14 دسمبر 2017 21:49
(جاری ہے)
صدر مملکت ممنون حسین نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرانے میں اپنی ذاتی دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،اس حقیقت سے انحراف ممکن نہیں کہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ حکومت مقامی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے،تاجروں کو ٹیکس ریفنڈ بہت جلد شروع کردیاجائے گا تاکہ تاجربرادری کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھے اور وہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے زیادی زیادہ ٹیکس جمع کرائیں۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہاکہ کراچی کے صنعتی زون کا انفراسٹرکچرمزید بہتر بنایاجائے گاتاکہ سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑاتجارتی مرکز ہے،جہاں امن وامان کا قیام ضروری ہے،کچھ عرصہ قبل تک کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب تھی ،حکومت نے انتہائی محنت اور لگن سے اس شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کو سکھ کا سانس دیاہے،یہی وجہ ہے کہ کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتمادبڑھاہے۔صدرمملکت کا کہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کے مفادمیں ہے،انہوں نے وفد کے اراکین کو یقین دلایاکہ سی پیک کے تحت کوئی ایساقدم نہیں اٹھایاجائے گاجس سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے اکنامک زون کے تحت صنعتی زونز میں پاکستانی صنعت کاروں کو برابری کی نمائندگی ملے گی۔کراچی کو درپیش سب سے اہم مسئلہ اسٹریٹ کرائمز کا ہے جس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.