شر یف خاندان کیخلاف مقدمات سیاسی ، ناانصافی کیخلاف آوازبلند کی جائے گی، نوازشریف سے لندن میں وزیر اعظم اور دیگر رہنمائو ں کی ملاقات میں اتفاق

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:49

شر یف خاندان کیخلاف مقدمات سیاسی ، ناانصافی کیخلاف آوازبلند کی جائے ..
ْلندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف سے لندن میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنمائو ں کی ملاقات میں شریف خاندان کے ساتھ مبینہ ناانصافی کیخلاف آوازبلند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لندن میں نوازشریف، شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف،مریم نواز،سلمان شہبازکی اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ نوازشریف اورا ن کے خاندان کیخلاف مقدمات سیاسی ہیں،مقدمات( ن) لیگ کی 4سالہ کارکردگی کونقصان پہنچانے کے لیے بنائے گئے، نوازشریف اورانکی جماعت اقامہ کے غلط فیصلے کواجاگرکرتی رہے گی،عدالت نوازشریف ودیگرپرکرپشن،عوامی فنڈکاغلط استعمال ثابت کرنے میں ناکام رہی،نوازشریف کیخلاف اقدام سیاسی تھا،جے آئی ٹی نے سیاسی جماعت کاکرداراداکیا،نوازشریف کاغلط عدالتی فیصلے کیخلاف آوازاٹھاناان کا آئینی،قانونی حق ہے،نوازشریف کاغلط عدالتی فیصلے کواجاگرکرناکسی ادارے پرحملہ نہیں ہے،نوازشریف عدالتوں میں پیش ہوتے رہین گے،ناانصافی کیخلاف آوازبلند کرتے رہین گے شرکاء نے اتفاق کیا کہ مسلم لیگ ن نی2013میں عوام سے کیے وعدے پورے کیے،پاکستان کے پاس توانائی سرپلس ہے،جوایک سنگ میل ہے،میٹنگ میں پاک فوج کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیاپاکستان پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے مضبوط ہے۔

متعلقہ عنوان :