لاہور،مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) حکومت پنجاب نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، کیپٹن (ر) جاوید اکبر کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا اضافی چارج دے دیا، محمد اسلم کمبوہ کی 19 دسمبر تک رخصت منظور کر لی گئی، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات کوثر خان کو او ایس ڈی کر دیا، نرگس شازیہ چوہدری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس گوجرانوالہ تعینات کر دیا اور رجسٹرار کوآپریٹو ذوالفقار گھمن کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :