لاہور ،گجر پورہ پولیس کی ،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور پرائز بانڈ برآمد کیے گئے ہیں، ملزم بلال اور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس پی سول لائن نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :