لاہور ، گلشن راوی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، 4 موٹرسائیکل سوار شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) گلشن راوی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، 4 موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری علی سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ علی نامی شہری بینک سے پیسے نکلوا کر باہر نکلا تو ڈاکوئوں نے علی کا پیچھا کر کے پیسے لوٹ لیے، شہری نے ملزمان کے خلاف تھانہ میں مقدمہ کے حصول کیلئے درخواست دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :