لاہور، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کرپشن کیس کے ملزم سائٹ انسپکٹر نیسپاک محمد آصف کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ضلع کچہری کی عدالت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کرپشن کیس کے ملزم سائٹ انسپکٹر نیسپاک محمد آصف کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔ اینٹی کرپشن نے ملزم محمد آصف سائٹ انسپکٹر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا۔اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد آصف سائٹ انسپکٹر نیسپاک چوبرجی تا علی ٹاون کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے میٹرو اورنج ٹرین کے پائلز کی تہہ شدہ لمبائی کے مطابق میٹریل مہیا نہیں کیا اور پائلز کی تہہ شدہ لمبائی 16 میٹر تھی لیکن چوبرجی تا علی ٹاون پائلز کی موجودہ لمبائی 11 میٹر ہے۔ میٹرو اورنج ٹرین کے جنگلوں کی لمبائی تہہ شدہ معیار کے مطابق نہ ہے۔ سائٹ انسپکٹر نے پائلز میں کم میٹریل استعمال کر کے قومی خزانے کو 2 کروڑ 62 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور رقم کی ریکوری کے لیے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :