لاہور،توہین عدالت کرنے پر ایس ڈی پی او، ایس پی آپریشن اور ڈی ایس پی لیگل ماڈل ٹاون کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے توہین عدالت کرنے پر ایس ڈی پی او، ایس پی آپریشن اور ڈی ایس پی لیگل ماڈل ٹاون کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشرف اعوان نے تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر کو مراسلہ جاری کر دیا۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر ان پولیس افسران کی تنخواہ بند کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسران نے عدالتی حکم کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش نہ کیا اور عدالتی حکم کی تعمیل نہ کی۔

متعلقہ عنوان :