لاہور ہائیکورٹ، عدالت نے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر ڈی ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر اسمارا، ڈاکٹر خرم بٹ اور سیکورٹی گارڈ محمد اشفاق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر ڈی ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر اسمارا، ڈاکٹر خرم بٹ اور سیکورٹی گارڈ محمد اشفاق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشرف اعوان نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ کی کاپی روزنامہ دنیا نے حاصل کر لی۔عدالت نے مراسلہ جاری کیا کہ اس سے قبل ایس پی، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ماڈل ٹائون حکم کی تعمیل کرانے میں ناکام رہے۔ آئی جی پنجاب ان ملزمان ڈاکٹر کو 21 دسمبر تک گرفتار کر کے عدالت پیش کرے۔