لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ میں ملوث 3 ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ میں ملوث 3 ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ ایف آئی اے ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ۔جسٹس ملک شہزاد احمد نے ملزم رفیق سپرا، ناصر محمود، نیاز احمد ملزموں کی ضمانت کی درخواست خارج کی۔۔

(جاری ہے)

وکیل ملزمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا بے بنیاد جھوٹا الزام عائد کیا ہے، ملزمان مقدمہ میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہ رہی ہے،درخواستگرواں کے وکیل نے عدالت عالیہ سگ استدعا کی کہ ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

ایف آئی اے کے تفیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزموں پر ساڑھے 7 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ ملزموں کے قبضہ سے رقم بھی برآمد ہو چکی ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم مقدمہ میں شامل تفتیش نہیں ہو رہے،لہٰذا ملزموں کو مقدمہ میں شامل تفتیش کرنے کیلئے ضمانت کی درخواست خارج کی جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالتی حکم کے بعد ایف آئی اے نے ملزموں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :