لاہور ہائیکورٹ ،چیئرمین صوبائی محتسب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین صوبائی محتسب سے 12 جنوری کو جواب طلب

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین صوبائی محتسب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین صوبائی محتسب سے 12 جنوری کو جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سعید غنی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستگزرا کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک اویس خالد عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو موقف اختیارکیا کہ صوبائی محتسب کے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کی مستقلی کے لیے مقدمات ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے درخواستگزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت صوبائی محتسب کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق حکم امتناعی جاری کر چکی ہے وکیک نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کو کام سے روکا جاریا ہے اور حراساں کی جارہا ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

درخواست گزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عدالتی حکم عدولی پر صوبائی محتسب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے عدالت نے صوبائی محتسب سے جواب طلب کرتے ہوئے 12 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔